چاغی:مسلح افراد کا تھانے ،بینک پر حملہ، عمارتیں نذرِ آتش

چاغی:مسلح افراد کا تھانے ،بینک پر حملہ، عمارتیں نذرِ آتش

ایمبولینس ساتھ لے گئے ،تھانے میں موجود سرکاری ریکارڈ،گاڑیوں کو جلا دیا گیا

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)چاغی میں دہشتگردوں نے تھانے اور بینک پر حملہ کر دیا، عمارتیں نذرِ آتش کر دیں ، ایمبولینس ساتھ لے گئے ،ضلع چاغی کی تحصیل چاگیے میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا،تھانے کی عمارت نذرِ آتش کر دی ، تھانے میں موجود  سرکاری ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی،ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایک ایمبولینس اپنے ساتھ لے گئے ، حملہ آوروں نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے قائم کرکے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ایک بینک کی عمارت کو بھی نذرِ آتش کر دیا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا گھیرا ؤکرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں