کرپٹوکرنسی مال نہیں،اس سے خریداری ناجائز:مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی نے کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ جاری کر دیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹوکرنسی مال نہیں ہے ،کھاتہ میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے ، چاہے وہ یو ایس ڈی ٹی میں ہو یا کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو،کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریداری کرنا جائز نہیں،ان کے بیٹے حسن عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ کرپٹوکرنسی سے متعلق سامنے آنے والا فتویٰ مفتی تقی عثمانی کا ہی ہے ۔