نوشہرہ،پولیس وین کھا ئی میں گر گئی ،1اہلکار جاں بحق ،4زخمی

 نوشہرہ،پولیس وین کھا ئی میں  گر گئی ،1اہلکار جاں بحق ،4زخمی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ اسلام آباد پشاور موٹروے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب چینی سکیورٹی سکواڈ کی سپیشل پولیس موبائل ایک کار کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری۔۔۔

حادثہ میں پولیس سپیشل سکواڈ موبائل کے انچارج ہیڈکانسٹبل فہیم خان موقع پر جاں بحق اور موبائل ڈرائیور سمیت 4 پولیس کمانڈوز شدید زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق اہلکار کی میت اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ۔ زخمی موبائل ڈرائیور فواد خان،پولیس کانسٹیبل شفیع اللہ،کانسٹیبل محمد عمیرخان،کانسٹیبل محمد عارف کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔شہید ہیڈکانسٹیبل فہیم خان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکوارٹر زمردان منتقل کی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی،بعدازاں شہید ہیڈکانسٹیبل فہیم خان کی میت کو آبائی گاؤں زڑہ میانہ نوشہرہ میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...