رحیم یا رخان:کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق
رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحمت نیازی کالونی میں واسا کی مبینہ غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کا حکم دیا، جس پر ذمہ دار قرار دئیے گئے واسا اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام گلی میں کھیلنے والا تین سالہ موسیٰ گھر کے باہر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق بچے کے والد تحسین علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار واسا حکام کو کھلے مین ہول کے بارے میں آگاہ کیا گیا، مگر بروقت حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے ، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ تحقیقات کے بعد یونین کونسل 33 ڈی کے سینٹری انسپکٹر زاہد یونس مسیح کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس کے خلاف ڈپٹی ایم ڈی واسا محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے باوجود سینٹری انسپکٹر کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کے والد نے کسی بھی قسم کی مزید پولیس کارروائی سے انکار کیا ہے۔ کمسن موسیٰ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments