بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، شدید حبس کا امکان

 بیشتر علاقوں میں آج موسم  گرم، شدید حبس کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ مو سمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آ ج موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے ، شام کے وقت کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،کشمیر، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش،ژالہ باری سے نظام زندگی متاثر رہا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ موسمیات نے آج سے 21 جولائی تک پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...