چاند نظر آگیا، آج یکم صفر

 چاند نظر آگیا، آج یکم صفر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آگیا ، آج بروز جمعرات کو یکم صفر ہوگی ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں رویتِ ہلال کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ نوکنڈی، سندھ اور دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں جن کی تصدیق کے بعد اتفاقِ رائے سے یکم صفرالمظفر 1448ھ بروز جمعرات، 16 جولائی 2026 قرار دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...