قتل کیس :ہائیکورٹ ریکارڈ ٹیمپرنگ ، پولیس رویے پربرہم
فائل میں ضمنی پہلے موجودنہیں تھی، ٹیمپر کرکے لگائی گئی ہے :جسٹس طارق ندیم ضمنی موجود تھی،ڈی پی او، آپ غلط بیانی کررہے ، عدالت،ایڈیشنل آئی جی آج طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ میں قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر فاروق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ، جسٹس محمدطارق ندیم نے ناقص تفتیش اورڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کی مبینہ غلط بیانی پرپولیس ریکارڈ اورتفتیش کی وضاحت کیلئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ اور پولیس کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ فائل میں ضمنی پہلے موجودنہیں تھی، اب ٹیمپر کرکے لگا ئی گئی ہے۔
ڈی پی او نے جواب دیاکہ تتمہ بیان اورضمنی پولیس فائل میں موجود تھے ، شاید تفتیشی افسرعدالت کو درست طور پرآگاہ نہ کرسکا ہو، اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ غلط بیانی کررہے ہیں، ڈی پی او نے کہا، وہ درست کہہ رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دئیے ، آپ اپنے ماتحتوں سے اتنی ہی محبت کریں جتنی سے آپ کی تکریم قائم رہے ، عدالت میں آکر بھی غلط بیانی کررہے ہیں، ڈی پی اونے کہا،اگر میری کوئی بات آپ کو ناگوار گزری ہو تو میں معذرت خواہ ہوں، عدالت نے ریمارکس دیئے ،آپ کی بات بُری نہیں لگی، مگرآپ توعدالت پر ہی الزام لگا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments