لاہور ، پاکپتن کے درمیان چلنے والی بلھے شاہ پسنجر ٹرین کل سے بحال

لاہور ، پاکپتن کے درمیان چلنے والی  بلھے شاہ پسنجر ٹرین کل سے بحال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ نے لاہور، قصور، رائیونڈ اور پاک پتن کے درمیان چلنے والی بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17 جولائی ( کل ) سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پاک پتن سے صبح 5 بجے روانہ ہوگی اور کوٹ لکھپت، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح لاہور سے سہ پہر 4 بجے روانہ ہوگی اور رات 9 بجکر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔ریلوے انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...