وفاق میں سندھ شہری، دیہی کوٹے کی خالی اسامیوں کی تفصیل طلب

وفاق میں سندھ شہری، دیہی کوٹے کی خالی اسامیوں کی تفصیل طلب

تمام وزارتوں، ڈویژنز کو 7روز میں خالی،بھرتی شدہ اسامیوں کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں سے سندھ شہری اور سندھ دیہی کوٹے کے تحت خالی اور بھرتی شدہ اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز کے اندر سندھ شہری اور سندھ دیہی کوٹے کے تحت بھرتی شدہ ملازمین اور خالی اسامیوں کی تصدیق شدہ اور مکمل معلومات فراہم کریں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ شہری اور سندھ دیہی کوٹے کے تحت مختص اسامیوں کا جائزہ لینے اور درست اعداد و شمار مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے بی پی ایس 6سے 16تک کی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر عہدے کا نام، بنیادی تنخواہی سکیل (بی پی ایس)، منظور شدہ اسامیوں کی تعداد، سندھ شہری اور سندھ دیہی کوٹے کے تحت مختص، پُر شدہ اور خالی آسامیوں کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات مقررہ فارم پر فراہم کی جائیں۔مراسلے کے مطابق معاملہ پارلیمانی نوعیت کا ہے ، اس لیے تمام وزارتیں اور ڈویژن مقررہ مدت کے اندر درست، مکمل اور تصدیق شدہ معلومات ہر صورت جمع کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...