پنگریو:گودام پر چھاپہ ،800 بوری گندم تحویل میں لے لی گئی
پنگریو (نمائندہ دنیا) پنگریو میں گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف محکمہ خوراک کے فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) اور اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو باگو کی مشترکہ کارروائی۔۔۔
معروف تاجر کرشن لال کے گودام پر چھاپہ مار کر 800 بوری گندم برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ کارروائی خفیہ اطلاع اور مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے پنگریو اور گردونواح میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، جہاں ایک من آٹا 5 ہزار سے 5 ہزار 400 روپے تک فروخت کیا جا رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments