ٹول ٹیکس اضافہ حکومت کا پالیسی معاملہ، ہم کیا کر سکتے ؟ہائیکورٹ
نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر وزارت مواصلات اور دیگر کو نوٹس جاری، جواب طلب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے موٹر وے پرکم بیلنس والی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست میں وزارت مواصلات اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ یہ حکومت کا پالیسی میٹر ہے اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ من مانی پر مبنی اور حد سے زیادہ ہے ۔ 3جون2025 کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments