حج رجسٹریشن، عازمین کی تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کر گئی
2 لاکھ 35ہزار افراد نے سرکاری، 90ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام تیار، پیکیجز ادائیگی کا طریقہ کار جلد جاری ہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) حج 2027 تا 2030 کے لئے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کے تحت حج پورٹل پر رجسٹرڈ عازمینِ حج کی تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، حج پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 83 ہزار جبکہ موبائل ایپ 'پاک حج' کے ذریعے 43ہزار عازمین نے رجسٹریشن کرائی،اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 35 ہزار افراد نے سرکاری حج سکیم جبکہ 90 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ، رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں،حکام کے مطابق آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلے اعلان تک جاری رہے گا ، نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کر لیا جبکہ حج پیکیجز کی تفصیلات اور رقوم کی وصولی کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments