راولاکوٹ، پولیس اہلکار پر تشدد کی تحقیقات جاری ، آزاد کشمیر پولیس
اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا اور گمراہ کن ویڈیو میڈیا پر پھیلائی گئی کسی شخص یا گروہ کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دینگے
مظفر آباد(دنیا نیوز) آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ راولاکوٹ میں اسلام آباد کے ایک اہلکار پر تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے ، 14 جولائی کو راولاکوٹ کے گوئی نالہ افسر مارکیٹ میں اسلام آباد پولیس اہلکار احتشام مسیح کو مبینہ طور پر چند افراد نے زبردستی گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور وا قعہ کی گمراہ کن ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور تحقیقات جاری ہیں جب کہ حقائق کی مکمل تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام نے کہا کہ کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو شرانگیزی، جھوٹی معلومات یا ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، حالیہ کشیدہ صورت حال کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور زخمی ہونے کے باوجود شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments