دوہری شہریت والے پاکستانیوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

دوہری شہریت والے پاکستانیوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

زائد المیعاد یا منسوخ شدہ نائیکوپ والے پاکستانی ملک میں داخل نہیں ہوسکیں گے نئی گائیڈ لائنز نافذ،ایف آئی اے نے ائیر لائنز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی اب زائد المیعاد یا تنسیخ شدہ نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا، یہ پابندی برطانیہ امریکا سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد ہوگی۔حکام کے مطابق غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا، تمام ائیرلائنز کو نئی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کردیا گیا اور ایسے مسافروں کو بورڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد یا کینسل شدہ نائیکوپ کے حامل پاکستانیوں کو اگلی فلائٹ سے واپس بھجوا دیا جائے گا، پہلے ائیر لائنز زائدالمیعاد یا کینسل شدہ نائیکوپ کے حامل افراد کو بھی لے کر پاکستان آجاتی تھیں، ائیر لائنز کو نئی گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزارتِ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز بارے امیگریشن حکام کو آگاہ کر دیا، تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...