شیشہ کیفے ،ایڈز میں اضافہ، ڈی سی و آئی جی اسلام آباد طلب

شیشہ کیفے ،ایڈز میں اضافہ، ڈی سی و آئی جی اسلام آباد طلب

شیشہ کیفے کی تفصیلات کیوں مانگ رہے ؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل سے استفسار کئی شیشہ کیفے بغیر این او سی، رات بھر پارٹیوں سے ایڈز پھیل رہی:وکیل درخواستگزار

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کی بڑھتی تعداد اور ایڈز، ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،شہری عبدالجبار کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل سہیل خورشید سے عدالت نے استفسار کیاکہ آپ شیشہ کیفے کی تفصیلات کیوں مانگ رہے ہیں۔

وکیل نے کہا اسلام آباد میں شیشہ کیفے بن گئے اور رات بھر پارٹیاں جاری رہتی ہیں، کئی شیشہ کیفے بغیر این او سی بنے ہوئے ہیں۔ وزیر صحت کا بیان ہے کہ رات دیر تک جاری رہنے والی پارٹیوں کی وجہ سے ایڈز اور ایچ آئی وی پھیل رہا ہے ، فریقین سے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کا طریقہ اور تفصیلات طلب کی جائیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...