شہدا کی بے حرمتی برداشت نہیں

شہدا کی بے حرمتی برداشت نہیں

کراچی (دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی میں قومی پیغام امن کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت اعلیٰ اور افضل ہے ، شہید کی موت قوم کی حیات ہے اور شہید کی توہین دراصل ملک کی توہین ہے ۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مال دینا آسان لیکن جان دینا بہت مشکل ہے ، ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے اور ملکی عزت و وقار ہم سب کے لیے مقدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمن اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...