پشاور:گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور4بچے جاں بحق
پشاور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور 4بچے جاں بحق ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق آگ مکان کے اْس حصے میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 لاشیں برآمد ہوئیں ، ریسکیو حکام کے مطابق اموات آگ کی تپش اور دھویں کے باعث ہو ئی ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں سراج عمر 55 سال، ان کی 40سالہ اہلیہ ، 9سالہ حنایا ، 11سالہ حریرہ ، 3سالہ منہال اور 4سالہ حسنین شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments