پنجاب اسمبلی :فضل الرحمن کے بیان کیخلاف تیسری قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی :فضل الرحمن کے بیان کیخلاف تیسری قرارداد جمع

بیان افسوسناک، شہدائے پاکستان کے ورثا کی دل آزاری ہوئی:قرارداد کا متن فضل الرحمن کا بیان توہین آمیز نہیں تھا:کراچی بار ، مذمتی قرارداد واپس لے لی

لاہور،کراچی(سیاسی نمائندہ، سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کیخلاف تیسری مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔دوسری طرف کراچی بار ایسوسی ایشن نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر جاری مذمتی بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ ان کا بیان توہین آمیز نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کیخلاف ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوائی ہے ۔

قرارداد کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ہے ، بیان سے شہدائے پاکستان کے ورثا کی دل آزاری ہوئی،مسلح افواج کے کردار پر حملہ ناقابل قبول ہے ۔ قرار داد میں نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز کو استحکام پاکستان کی کوششوں پر خراج تحسین اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سلام پیش کیا گیا۔ دوسری طرف کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کے مطابق جے یو آئی کی وضاحت کے بعد کراچی بار نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کیخلاف قرارداد واپس لے لی ہے ، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا بیان قومی اداروں اور شہداء کے لیے توہین آمیز نہیں تھا۔یاد رہے کراچی بار نے ایک روز قبل فضل الرحمن کے بیان کی مذمت کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...