شیخ زید ائیرپورٹ سے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع

شیخ زید ائیرپورٹ سے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع

ساؤتھ ائیر نے ہفتہ وار پروازیں دو سے بڑھا کر چار کرنے کا اعلان کر دیا

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یار خان چار سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا اور فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔ قبل ازیں یہاں سے  پی آئی اے کی پروازیں متحدہ عرب امارات، لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے چلتی تھیں، تاہم طیاروں کی کمی اور کورونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا تھا۔ چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ائیرپورٹ کی بحالی پر تاجروں اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ساؤتھ ائیر کی پروازوں کی بحالی کے موقع پر سابق چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور سرپرست فاؤنڈر گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد ابراہیم کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی اور ساؤتھ ائیر کے چیف کمرشل آفیسر قاضی سراج نے اعلان کیا کہ شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...