سپریم کورٹ:بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت بارے کیس مقرر، 20جولائی کوسماعت
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا،مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر اپنی رپورٹس اور مؤقف پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments