راولپنڈی:بچے کو بچاتے باپ نالہ لئی میں ڈوب کر جاں بحق

 راولپنڈی:بچے کو بچاتے باپ نالہ لئی میں ڈوب کر جاں بحق

گلستان کالونی کا 7سالہ زاہد حفاظتی دیوار نہ ہونے پر نالے میں گرا،والدبھی کود گیا والد مہربان کی لاش برآمد ، بچے کا پتا نہ چل سکا ، ریسکیو آپریشن آج پھرشروع ہو گا

راولپنڈی (احمد بھٹی)راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں بچہ نالہ لئی میں گر کر ڈوب گیا، بچے کو بچانے کیلئے والد نے بھی پانی میں چھلانگ لگاکر جان دے دی۔ ریسکیو ٹیموں نے باپ کی لاش نکال لی جبکہ بچے کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا ۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے گلستان کالونی لین نمبر 3 میں پیش آیا جہاں حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث 7 سالہ بچہ محمد زاہد پانی میں گر کر ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر بچے کا والد مہربان موقع پر پہنچا اور پانی میں کپڑے کا ٹکڑا دیکھ کر فوراً نالے میں کود گیا۔ تیز بہاؤ کے باعث بیٹے کے بعد والد بھی پانی میں ڈوب گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے مہربان کی لاش نالے سے نکال لی ، تاہم بچہ زاہد تاحال لا پتا ہے ۔ نالہ لئی میں ڈیڑھ کلومیٹر تک کے علاقے میں بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری رہا، سیف سٹی کی ڈرون ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں ، تھرمل ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا اور سیف سٹی کیمروں کو بھی چیک کیا گیامگر کچھ پتا نہ چل سکا ،ریسکیو آپریشن آج اتوار کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...