پٹرول ،ڈیزل کے بعد جیٹ فیول 40 روپے 35 پیسے لٹرمہنگا
2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 53روپے 58پیسے اضافہ نئی قیمت 291روپے 55پیسے فی لٹر ہو گئی،فضائی سفرمزید مہنگا ہونے کا امکان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ، جس کے نتیجے میں فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے ، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے ۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر ہوائی ایندھن کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments