10 سا ل سروس مکمل کرنے پر ملازم کو پہلا ٹائم سکیل ملے گا

10 سا ل سروس مکمل کرنے پر  ملازم کو پہلا ٹائم سکیل ملے گا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے گریڈ 1 تا 16 تک کے ملازمین کے لئے ٹائم سکیل پالیسی کی وضاحت کر دی ، احکامات کے مطابق ٹائم سکیل پالیسی 2022 کے قواعد و ضوابط کے تحت ملازمین کو ان کے موجودہ بنیادی پے سکیل میں 10 سال سروس مکمل کرنے پر پہلا ٹائم سکیل دیا جائے گا۔

وضاحتی پالیسی کے مطابق یکم جولائی 2016 کو بی پی ایس 14 یا 15 سے بی پی ایس 16 میں ترقی یا ریلیف (ڈسپنسیشن) دیا گیا تھا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، ایسے تمام اسسٹنٹس مطلوبہ مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد 'ٹائم سکیل پالیسی 2022' کے تحت پہلے ٹائم سکیل کے فائدے کے حقدار ہوں گے ، تاہم اس کے لئے متعلقہ سکیل کمیٹی کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی ہو گی ، وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک چھٹی پر موجود ملازمین و اسسٹنٹس جو اس وقت نصف اوسط تنخواہ (ہاف ایوریج پے ) پر پاکستان سے باہر رخصت (ایکس پاکستان لیو) پر ہیں، وہ بھی پالیسی سے مستثنٰی نہیں ہیں ، ایسے ملازمین بھی اپنی مطلوبہ سروس کی مدت پوری کرنے پر پہلا ٹائم سکیل حاصل کرنے کے اہل ہوں گے بشرطیکہ سکیل کمیٹی ان کی سفارش کرے اور مجاز حکام کی جانب سے ٹائم سکیل کی باقاعدہ منظوری دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...