تیل کمپنیوں نے کتنا کمایا ،ایف بی آر جائزہ لے ، پیپلزپارٹی
فضل الرحمن زیرک سیاستدان انہیں محتاط گفتگو کرنی چاہئے ،سیکرٹری جنرل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بالواسطہ ٹیکس بڑھ گیا ،پٹرولیم لیوی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، ایف بی آر جائزہ لے کہ تیل کمپنیوں نے کتنا کمایا ، بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت قابل ٹیکس طبقات سے ٹیکس وصولی کے عمل کو بہتر بنائے ، پورے ملک کو چھوڑیں اسلام آباد کے دکانداروں سے ٹیکس وصولی درست نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں، انہیں محتاط گفتگو کرنی چاہئے ،فوج کی شہادتوں پر تبصرے سے گریز کیا جانا چاہئے ،نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر اقتدار میں نہیں آتی، پیپلز پارٹی کا منشور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ، پیپلز پارٹی پارلیمان میں جمہوری نظام تسلسل کی ضامن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments