تیل قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ شرمناک ، ایمل ولی خان

تیل قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ شرمناک ، ایمل ولی خان

عالمی منڈی کا حوالہ دینامضحکہ خیز، حکومت تیل کمپنیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی حکومت پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، صدر اے این پی

 پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا حکومتی فیصلہ افسوسناک اور شرمناک ہے ۔ حکومت فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے ، عالمی منڈی کا حوالہ صرف قیمتیں بڑھانے کے لیے پیش کرنا مضحکہ خیز ہے ، قیمتیں بڑھا کر حکومتی وزرا دل پر بھاری پتھر رکھنے کی کہانیاں سنا کر عوام کو بہلاتے ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن دونوں نااہل ہیں، انکو صرف آقاؤں کی خوشنودی اور اپنی مراعات کی فکر ہے ۔ حکومت تیل کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے ملکی معیشت میں کونسی بہتری آئے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...