سعودیہ میں پاکستانی ڈرائیوروں کو روز گار ملے گا، معاہدہ طے
فوجی فاؤنڈیشن، شالان اینڈ جی ایل اور سعودی ہنگر اسٹیشن ڈرائیورز کی بھرتی یقینی بنائینگے بھرتی، ویزا پراسیسنگ اور سعودیہ میں تعیناتی کا تمام عمل میرٹ کے تحت مکمل ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور بیرونِ ملک روزگار کے فروغ کے لیے منگل کو ایک سہ فریقی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جس کے تحت ہنر مند پاکستانی ڈرائیوروں کو سعودی عرب میں روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔فوجی فاؤنڈیشن، شالان اینڈ جی ایل اور سعودی ہنگر اسٹیشن مشترکہ طور پر تربیت یافتہ پاکستانی ڈرائیوروں کی بھرتی اور تعیناتی یقینی بنائینگے ، بھرتی، دستاویزی کارروائی، ویزا پراسیسنگ اور سعودی عرب میں تعیناتی کا تمام عمل میرٹ، شفافیت اور باہمی تعاون کے تحت مکمل ہوگا ۔معاہدے پر فوجی فاؤنڈیشن پاکستان، شالان اینڈ جی ایل اور سعودی عرب کی آپریٹنگ کمپنی برائے ہنگر اسٹیشن کے درمیان دستخط کیے گئے ۔ تقریب ایچ ایم گروپ کے ہیڈ آفس میں ہوئی۔ فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے میجر جنرل (ر) احسان محمود، شالان اینڈ جی ایل کی جانب سے خالد نواز سدھرائچ، جبکہ سعودی وفد کے سربراہ نازیح النوری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments