مشرق وسطی ٰکشیدگی اور خراب موسم پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 45 پروازیں منسوخ

مشرق وسطی ٰکشیدگی اور خراب موسم پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید  متاثر، 45 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (این این آئی)مشرق وسطیٰ کشیدگی اور موسمی خرابی کے باعث ملک بھر کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا جس کے باعث ملک بھر میں 45 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور 125 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔۔۔

 جبکہ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں،اسلام آباد ائیرپورٹ طوفان بادوباراں اور دن میں دھند سے متاثر ہوا۔لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کی بنا پر دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دمام اور مسقط کی 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ پشاور ائیرپورٹ پر طوفان بادوباراں کا الرٹ جاری ہے جہاں کی 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ملتان ائیرپورٹ کی 11، سیالکوٹ 13، فیصل آباد اور کوئٹہ کی 2، 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...