منشیات برآمدگی کیس:پنکی کے خلاف ضمنی چالان پیش

منشیات برآمدگی کیس:پنکی کے خلاف ضمنی چالان پیش

ملزمہ 2018 سے اشتہاری ،مفرور تھی، تھانوں میں 21 مقدمات درج

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں 2018 میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج منشیات برآمدگی کیس میں مفرور ملزمہ انمول عرف پنکی  کے خلاف پولیس نے ضمنی چالان پیش کردیا، مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کا بھائی ناصر علی 26 فروری 2026 کو بری ہوچکا ہے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ضمنی چالان کے مطابق مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی 2018 سے اشتہاری اور مفرور تھی۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمہ اس وقت بغدادی تھانے میں درج قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل میں موجود ہے۔

چالان کے مطابق عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد تفتیشی افسر نے جیل میں ملزمہ سے انٹروگیشن کی، جس دوران ملزمہ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ منشیات کے ایک نیٹ ورک کی سرغنہ ہے اور اس نیٹ ورک کو چلاتی رہی ہے ۔ضمنی چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزمہ کا کریمنل ریکارڈ حاصل کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...