وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے ، علی طاہر سیکرٹری کشمیر و سیفران تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیکرٹری وفاقی محتسب کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سیکرٹری وفاقی محتسب اور گریڈ 22 کے افسر علی طاہر کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز (سیفران) تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی گریڈ 22 کے افسر سید علی مرتضیٰ کو سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے ۔وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور گریڈ 22 کے افسر اویس منظور سمرا کا تبادلہ کرکے انہیں وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے ۔ اویس منظور سمرا کو تین ماہ کے لیے وفاقی سیکرٹری آبی وسائل کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات سیکرٹریٹ سروس گروپ کی گریڈ 21 کی افسر ڈاکٹر نائلہ ظفر کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں 17 اپریل سے 16 اکتوبر 2026 تک مزید چھ ماہ کی توسیع کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments