وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار  کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سینئر سول جج عباس شاہ کی عدالت نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران متعدد بار عدالتی طلبی کے بعد بھی سہیل آفریدی عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلاء بھی کمرہ عدالت میں موجود نہ تھے ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا، جج عباس شاہ نے کہاکہ اگرآئندہ سماعت پر بھی سہیل آفریدی پیش نہیں ہوگا تو اشتہاری کی کارروائی شروع کریں گے ،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی،سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...