قومی آبادی استحکام منصوبہ تیار کرکے صوبوں کو بھجوانے کا فیصلہ
منصوبہ 2026تا 2036 وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ صحت مشترکہ طور پر تیار کریگی صوبائی مشاورت کے بعد آبادی استحکام منصوبہ منظوری کیلئے قومی آبادی کونسل میں پیش ہوگا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے ملک میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے کے لیے قومی آبادی استحکام منصوبہ 2026 تا 2036 کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔ منصوبہ وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ قومی صحت مشترکہ طور پر تیار کریں گی جسے مشاورت اور منظوری کے لیے تمام صوبوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ صوبوں کی آرا شامل کرنے کے بعد اسے قومی آبادی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور وفاقی وزیر صحت کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں منصوبے کے ابتدائی مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments