پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع،20منٹ بعد ملتوی
حافظ فرحت کا اسحاق ڈار کے نواسے کے کیس کا طنزیہ تذکرہ،فلم کا بھی حوالہ دیا اپوزیشن نے اپنے بلائے اجلاس میں کور م کی نشاندہی کی،اجلاس ملتوی کروا دیا
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کا ریکوزیشن پر طلب کیا گیا اجلاس پیر کو ایک گھنٹہ45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم اجلاس کا آغاز ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے ہی بلائے گئے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے باعث اجلاس صرف 20 منٹ جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے کی۔ اپوزیشن رکن حافظ فرحت نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی، ایڈوائزری کمیٹی میں جو طے ہوا تھا اس پر عمل ہونا چاہیے تھا، رولز معطل کر کے اپوزیشن کو تقریر کا موقع دیا جائے ،اسحاق ڈار کے نواسے کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس سے مجھے وہ فلم یاد آ گئی جس میں شفقت چیمہ نے کہا تھا، میرا نام اسحاق ہے ، آگے سمجھ لیں، اس پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ میری رائے میں اپوزیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی اور وہی ہونا چاہیے تھا جو ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا تھا، اسی دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر گھنٹیاں بجائی گئیں، مگر مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر د یا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments