ہائیکورٹ: 1کروڑ کی ڈکیتی کیس کے 2 ملزموں کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم

 ہائیکورٹ: 1کروڑ کی ڈکیتی  کیس کے 2 ملزموں کی  ضمانت منظور ،رہائی کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ 3لاکھ کی ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار 2 ملزموں کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس طارق ندیم نے ملزموں ابوبکر اور عارف کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جیل میں قید ہیں ،پراسیکیوشن انکے خلاف ایک بھی ٹھوس شواہد نہیں پیش نہیں کرسکی،عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر دس، 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزموں کی ضمانت منظور کرلی ۔دونوں ملزموں کے خلاف 2025 میں تھانہ صدر قصور میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...