40سرکاری اداروں کی جانچ کیلئے آزاد تصدیقی ادارہ مقرر کرنیکا فیصلہ

40سرکاری اداروں کی جانچ کیلئے  آزاد تصدیقی ادارہ مقرر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزارت خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے جاری سرکاری اداروںمیں اصلاحات پروگرام (ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ٹرانسفارمیشن پروگرام) پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے۔۔۔

 40 حکومتی ملکیتی اداروں کی تصدیق کے لیے آزاد تصدیقی ادارے (انڈیپنڈنٹ ویری فکیشن ایجنسی) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پروگرام 2026 سے وسط 2031 تک جاری رہے گا جس کے دوران 39 سرکاری تجارتی اداروں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی، ایکشن پلان پر عملدرآمد، ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز (DLIs)، نتائج اور بنیادی اعداد و شمار کی توثیق کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...