عمران کی قید کو 3 برس،5اگست کو یوم سیاہ منائینگے ،سلمان اکرم

عمران کی قید کو 3 برس،5اگست کو یوم سیاہ منائینگے ،سلمان اکرم

عوام بانی کی رہائی، آئین، جمہوریت، عوامی مینڈیٹ کی بحالی ،مہنگائی کیخلاف آواز اٹھائیں سلمان اکرم راجہ کی کراچی آمد،حلیم عادل سے تعزیت،تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور اعلان کیا 5 اگست کو عمران خان کی قید کے تین سال مکمل ہونے  پر ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت  اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سندھ کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلمان اکرم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی رہائی، آئین، جمہوریت، عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تک اپنی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی اور آئین، قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا گزشتہ 18 برس کے دوران سندھ کے وسائل کو نقصان پہنچایا گیا، کاشتکار اور ہاری شدید مشکلات کا شکار ہیں، آبپاشی کے لیے پانی دستیاب نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...