12سیٹیں جیب میں کہنے کا مطلب الیکشن چوری :امجد حسین

 12سیٹیں جیب میں کہنے کا مطلب الیکشن چوری :امجد حسین

گلگت بلتستان میں آ خر تک لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ، کشمیر میں بھی جیتیں گے وفاق ہمارا حق ہمیں دے :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمیں آخر وقت تک لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ، پی پی پی کے پاس 12 ، مسلم لیگ(ن )کے پاس 4 سیٹیں تھیں ، عدالتوں سے ہمارے خلاف سٹے بھی آتے رہے ، ہم ری الیکشن میں بھی گئے ، وہاں بھی جیتے اور پی پی کی حکومت بنی ،اکثریت ہمارے پاس تھی ، اب کشمیر میں میدان سجنے والا ہے ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کافی حد تک حالات ایک جیسے ہی ہیں، دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی نے کشمیر میں جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے ، ہم نے یہاں بھی ایک ایک ووٹ اپنی محنت سے لیا ہے۔

ہمیں کسی نے بیک نہیں کیا ، لیول پلیئنگ فیلڈ سے ہی ہم نے جوانوں کو تیا ر کیا اور فتح حاصل کی ، انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو ئی سیاسی تحریک نہیں ہے ، وہاں 12 سیٹوں کا مسئلہ ہے ، اسے مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ، ایک پارٹی کہے کہ 10 ،12 سیٹیں میری جیب میں ہیں، اس سے شکو ک جنم لیتے ہیں ، آپ پہلے سے بتا رہے ہیں کہ یہ سیٹیں آپ نے چرانی ہیں ، ایسی صورت میں ردعمل تو آنا ہی تھا ، اسی لیے پی پی ، جی بی میں جیتی ،ہم کشمیر میں بھی جیتیں گے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرفارم کرنا کشمیر کی نسبت مختلف ہے ، پنجاب کا بجٹ بہت بڑا ہے ، جی بی کا بجٹ 23 ارب ہے ، اس میں سٹرکیں و دیگر منصوبوں کی تکمیل تو ممکن نہیں ہے ، وفاق کو چاہیے کہ ہمیں ہمارا حق دے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...