آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کئے جائیں ، سابق وزیراعظم سردار یعقوب کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
اسلام آباد (آئی این پی )سابق صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما سردار یعقوب خان نے 27 جولائی 2026 کو ہونیوالے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کولکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد انتہائی مشکل نظر آ رہا ہے ، انہوں نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 50(7) اور الیکشنز ایکٹ 2020 کے سیکشن 53 کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئینی اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی۔ سردار یعقوب نے کہا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شفاف اور محفوظ ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور ہنگامی حالات میں مناسب فیصلہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments