ڈارکی زیرصدارت اجلاس،سفارتی سرگرمیوں کیلئے تیاریوں کی ہدایت

 ڈارکی زیرصدارت اجلاس،سفارتی سرگرمیوں کیلئے تیاریوں کی ہدایت

چین کیساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی،پاکستانی سفیرسے گفتگو

اسلام آباد (وقائع نگار)اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے اور جامع تیاریوں کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحا ق ڈار نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...