مرید کے :غیر قانونی نجی ہسپتال میں ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق ،ڈاکٹر فرار
مریدکے (نمائندہ دنیا )غیر قانونی نجی ہسپتال میں ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی ،ورثا نے شدید احتجاج کیا جس پر ڈاکٹر فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر سہیل اپنی اہلیہ مہناز کو ڈلیوری کے لئے ہسپتال لے کر گیا ،بتایا گیا ہے کہ خاتون صحت مند تھی اور سابق تھانہ سٹی کی بلڈنگ کے بالمقابل مین بازار داؤکے میں خود چل کر ہسپتال گئی ،آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی غفلت کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی اور خون مسلسل بہنے لگا ،متعلقہ ڈاکٹر اس کی خراب حالت دیکھ کر ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گیا،صفائی کرنے والی خاتون نے زخم پر ٹانکے لگائے تاہم اس وقت تک مہناز دم توڑ چکی تھی ،ورثا نے تھانہ سٹی میں درخواست دیدی ،انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال سیل کر دیا ، لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے انصاف اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments