لاہور، زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔۔۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت طبعیت خراب ہوئی اور شبہ ہے کہ کھانے میں چھپکلی گرنے کی وجہ سے زہر پھیلا ہے ،پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments