پمپ مالکان سے بھی مذاکرات کامیاب، ہڑتال 15 روز کیلئے موخر
لاہور ،کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں پٹرول پمپس جزوی بند رہے
کراچی،لاہور(کامرس رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعد آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان بھی مذاکرات کامیاب ہوگئے ، ملک بھر میں پٹرول پمپوں کی مجوزہ شٹ ڈاؤن کال 15 روز کیلئے مؤخر کر دی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کے مارجن سے متعلق منظور سمری 15 روز کے اندر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے میکنزم پر بھی اسی مدت میں نظرثانی پر اتفاق کیا گیا۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا حکومت نے انکے مطالبات پر مثبت پیشرفت کی ہے جس کے باعث آئندہ 15 روز تک احتجاج اور شٹ ڈاؤن کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر جمعرات کے روز پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی، لاہور،پشاور سمیت مختلف علاقوں میں پمپس کی جزوی ہڑتال ہوئی ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بعض پٹرول پمپ بند رہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھیجزوی طور پر پمپ بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments