احتجاج کیسز:پی ٹی آئی کے 230رہنمائوں،کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

احتجاج کیسز:پی ٹی آئی  کے 230رہنمائوں،کارکنوں  کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

درخواستوں پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر،روف حسن، عبدالقیوم نیازی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے ،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کرد ی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...