بھارت نے سیلاب کو ہتھیار بنا لیا
اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت نے سیلاب کو ہتھیار بنالیا ہے یہ اس کی آبی جارحیت کا ایک اور ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بھارت ایک طرف سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، دوسری طرف سیلاب پاکستان کی طرف دھکیل دیتا ہے ، سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments