گریڈ 18کے افسر فیاض عالم سولنگی کی 2 سال ترقی اورانکریمنٹس روک دی گئیں

گریڈ 18کے افسر فیاض عالم سولنگی کی 2 سال ترقی اورانکریمنٹس روک دی گئیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے افسر فیاض عالم سولنگی کی 2سالانہ انکریمنٹس اور2سال کیلئے ترقی روکنے کی سزادی ہے۔۔۔

 سزا فوری طور پر نافذ العمل ہو گی،فیاض عالم سولنگی کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت کارروائی شروع کی گئی اور 12 جون 2026 کو شوکاز نوٹس کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دی، فیاض عالم سولنگی کو 30 روز کے اندر متعلقہ اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...