آف لوڈکراچی ہوئے تو یہاں کیوں آگئے ؟اسلام آباد ہائیکورٹ

 آف لوڈکراچی ہوئے تو یہاں کیوں آگئے ؟اسلام آباد ہائیکورٹ

شہری کی درخواست دائرہ اختیارنہ ہونے پرخارج،متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کو وجہ بتائے بغیرکراچی ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،شہری فیصل نواز کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیاکہ9 جولائی کو کراچی سے سعودی عرب روانہ ہونا تھا،ورک ویزہ، پروٹیکٹر، کارآمد پاسپورٹ، فضائی ٹکٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات موجود تھیں،کراچی کے جناح ائیرپورٹ سے بغیر وجہ بتائے آف لود کردیا گیا، جسٹس اعظم خان نے کہا بندہ کراچی سے آف لوڈ ہوا ہے تو آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کیوں آگئے ہیں،؟،پورے پاکستان سے کوئی بھی آف لوڈ ہوگا تو وہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ جائے گا،عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...