ملک میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح کم ہوگئی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ گزشتہ سال کے 48.1 فیصد سے کم ہو کر 13.1 فیصد پر آ گئی ہے۔
جنوری سے جون 2026 کے عرصے میں وائرس سے متاثرہ ماحولیاتی نمونوں کی مجموعی تعداد بھی 369 سے کم کر 100 رہ گئی ہے ، جبکہ سال 2026 میں اب تک ملک بھر سے پولیو کے صرف 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق جون 2026 کے دوران ملک بھر میں پولیو وائرس جائزہ کے لیے کل 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے ، جن میں 10 نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب کے تمام 31 ماحولیاتی نمونے منفی آئے ، جبکہ سندھ کے 29 میں سے 28 نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا ۔ خیبر پختونخوا کے 34 میں سے 30 اور بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments