پنجاب میں تنخواہیں ، پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے یکم اور 2اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ، اس فیصلے کے تحت سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور الاؤنسز جبکہ پنشنرز کو ماہانہ پنشن 31 جولائی کو ادا کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments