خیبرپختونخواحکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد

 خیبرپختونخواحکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد کر دی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چودھری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہے جو آئین سے متصادم ہے ۔آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے اختیارات کم نہیں کیے جا سکتے ،حلقہ بندی کرنا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی آبادی کی حد مقرر کرنے سے ویلج کونسلز کی حلقہ بندی ممکن نہیں رہی جبکہ ترمیم کے باعث بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔خط کے مطابق موجودہ کونسلز کی تعداد سے بھی قانونی ابہام پیدا ہو گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...