اسلام آبادہائیکورٹ:یارمحمدرند کی بیرون ملک سفرپرپابندی کیخلاف درخواست پرجواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی بیرون ملک سفری پابندی کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ مقدمہ کے باعث پولیس کی سفارش پر نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈالا گیا،جسٹس انعام امین منہاس کے استفسارپر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں مقدمہ ہے ، بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا پولیس نے لکھ کر بھیجا ہے نام نکال دیں، عدالت نے استفسار کیاکہ اگر لکھ کر دیا ہوا ہے تو نام کیوں نہیں نکالا گیا، جسٹس انعام امین منہاس نے کہا چیک کریں اور عدالت کو جواب دیں، مزیدسماعت آج ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments