48 روز کی بندش کے بعد میرپور ڈویثرن میں انٹرنیٹ سروس بحال

48 روز کی بندش کے بعد میرپور ڈویثرن میں انٹرنیٹ سروس بحال

مکمل بحالی مرحلہ وار ہوگی:حکام ،بلاول کا چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے اظہار تشکر

 مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 48روز کی طویل بندش کے بعد جمعرات کو انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی،انٹرنیٹ سروس 5جون کو راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی کال کے بعد عائد پابندیوں کے باعث معطل کی گئی تھی ،جمعرات کی شام میرپور شہر، افضل پور، چکسواری، منگلا ہیملٹ، اسلام گڑھ، کوٹلی اور بھمبر میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی، تاہم آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں تاحال سروس بحال نہیں ہو سکی، حکام کے مطابق انٹرنیٹ کی بحالی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور آئندہ مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں بھی سروس بحال کر دی جائے گی۔میر پور ڈویژن میں انٹر نیٹ بحال ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر)غلام مصطفی مغل کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...